ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسرو قہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ایک پلاسٹک فیکٹری سے چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا پلاسٹک دانہ چوری کیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ قمر الزمان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ارباز، افضل، رمضان اور سانول کو گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تقریباً 6لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔




