فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایسوسی ایشن بشپس انٹرنیشنل بشپ ڈاکٹر شمس پرویز گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔ آنجہانی بشپ شمس پرویز کی آخری رسومات برکت پورہ ہولی روزی چرچ کے کمیونٹی ہال میں ادا کی گئی جس میں بشپ اندریاس رحمت ‘بشپ فریاد ‘پاسٹر شاہد منیر ‘بشپ طفیل بزمی ‘پرنس نوید ‘پاسٹر شمشاد ‘پاسٹر فرخ نوید ‘پاسٹر نوید ‘پاسٹر ذمران ‘پاسٹر جاوید اختر ‘پاسٹر طاہر جاوید ‘بشپ یوسف ‘ایلڈر شوکت مسیح ‘پاسٹر شہزاد ‘پاسٹر آشر ‘اللہ دتہ ‘پرنس شائن کے علاوہ سماجی ‘سیاسی رہنمائوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی اس موقع پر آنجہانی بشپ شمس پرویز کی سماجی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔




