قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی

ساہیوال (بیورو چیف) اشتہاری ملزمان کی گرفتاری،منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف اقدامات کریں گے گیس سلنڈر والی گاڑیاں اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو پھول پیش کرتے ہیں ریجنل پٹرولنگ پولیس آفیسر عمر فاروق غازی نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال ریجن میں پٹرولنگ پولیس اشتہاریوں کی گرفتاری ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے فوری اقدامات کریںمنشیات فروشوں،قبضہ مافیا اور گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کریں جبکہ کم عمر بچے گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلائیں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسی طرح شہریوں کو بلا وجہ تنگ نہ کریں اسی طرح کرپشن کے خلاف جہا د جای رہے گا کرپشن میں ملوث کسی بھی اہلکاریا افسر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ساہہیوال ریجن کے تینوں اضلاع ساہیوال،اوکاڑہ،پاکپتن شریف کے تمام چوکی انچارج کے ساتھ مٹنگ انہیں ہر طرح جرائم کے خاتمے کے لئے کاروائی کرنے کیہدایات جاری کر رکھی ہیں جبکہ طلباء و طالبات ودیگر شہری موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کو روک کر ان کی حوصلہ افزائی کے لئے پھول پیش کئے جارہے ہیں تاکہ شہری پٹرولنگ پولیس کے رویے اورماحول کو خوشگوار رکھنے میں پٹرولنگ پولیس کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں