منشیات فروش کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانہ

صفدرآباد(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ محمد منصور عطا نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم رضوان عرف جانا کو 9 سال قید اور80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تھانہ صدر شاہ کوٹ پولیس نے مجرم کو 2025 ء میںاس کے قبضے سے 2 کلو200 گرام منشیات برآمد کی تھی۔ڈی پی او ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں اور مئوثرقانونی پیروی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں