سرگودھا (بیورو چیف)سرگودھا لاہور روڈ کے علاقے سیال موڑ سب ڈویژن میں ڈیوٹی کے دوران فیسکو لائن مین کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق لائن مین سکندر حیات موضع دودہ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ مبینہ طور پر بااثر افراد محمد خان، محمد عمران اور محمد نواز نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور کار سرکار میں مزاحمت کی۔ تھانہ لکسیاں پولیس نے ایس ڈی او واپڈا سیال موڑ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دفعات 353، 186، 506، 147 اور 149 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔




