چنیوٹ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ریونیو امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ مال سے متعلق مختلف امور، ریونیو معاملات کی پیش رفت اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی نے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کو ریونیو امور، جاری اقدامات اور مختلف معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ریونیو سے متعلق امور کو مزید بہتر بنانے، عوامی مسائل کے بروقت حل اور سرکاری معاملات کو قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف انداز میں نمٹانے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ریونیو افسر ا ن کو ہدایت کی کہ عوام کو ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور زیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی مکمل پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔




