ٹوبہ میں گرانفروشوں کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن اور ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی ہدایات پر ضلع بھر میں گرانفروشی کے خلاف پرائس کنٹرول کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے مجموعی طور پر 10ہزار 413 انسپیکشنز کی گئیں، جبکہ گرانفروشی پر 55ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کیلئے 1ہزار 646انسپیکشنز کی گئیں ۔اور گرانفروشی پر 17 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح مٹن اور بیف کی قیمتوں کی چیکنگ کیلئے 910 انسپیکشنز کی گئیں جبکہ خلاف ورزی پر 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقررہ نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بناتے ہوئے گرانفروشی کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں