ساہیوال(بیوروچیف) ایف آئی اے ساہیوال کا غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن۔ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ساقب سلطان کی خصوصی ہدایات پر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوا ل محمد ہاشم رضا کی زیرِ نگرانی غیر قانونی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایف آئی اے ساہیوال سرکل نے FIR No.02/2026 مورخہ 10ـ09ـ2026 کے تحت سیکشن 4، 5، 8، 23 فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ1947 (ترمیم شدہ 2020)، زیرِ دفعہ 109 اور 420 تعزیراتِ پاکستان کارروائی کرتے ہوئے اللہ رزاق رائلز، مدھالی روڈ، ساہیوال میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران دو ملزمان : محمد مزمل ولد محمد فیضان رضا ولد محمد ظفر اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے پاکستانی کرنسی 117,410 روپے، 405 یو اے ای درہم، 80 سعودی ریال، 122 امریکی ڈالر، 2 لیپ ٹاپس، 4 موبائل فونز اور 7 LCDsبرآمد کر لیے گئے، جبکہ ملزمان کے ہزاروں امریکی ڈالرز پر مشتمل ڈیجیٹل مالیاتی لین دین کا ریکار ڈ بھی سامنے آیا ہے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔




