LPGمن مانی قیمت پر فروخت

لاہور (بیوروچیف) شہر میں ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں ایل پی جی 450 سے 500روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔11کلو 800گرام کے ڈومیسٹک سلنڈر کی سرکاری قیمت 3ہزار 643روپے مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں یہی سلنڈر 5ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اثر پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پڑنے لگا، آٹو رکشہ ڈرائیوروں نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا، جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں