گیس سیکٹر کا گردشی قرض3ہزار300ارب تک پہنچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) گیس سیکٹر کا گردشی قرض 3ہزار 600ارب روپے تک پہنچ گیا، جس میں 2ہزار 100ارب روپے سود اور ایک ہزار 500ارب روپے اصل قرض شامل ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات ستمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، وزارت خزانہ کی جانب سے گیس سیکٹر کے گردشی قرض کے سیٹلمنٹ پلان سے ادارے کو آگاہ کیا جائیگا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ گیس سیکٹرکا 3ہزار 600 ارب روپیکاگردشی قرض 3سال میں ختم کرنے کا پلان تیار کر لیاگیا ہے،پہلیسال گردشی قرض میں 528ارب،دوسریسال 473ارب جبکہ تیسرے سال 433ارب روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ پلان کے تحت گیس کمپنیوں کے 840ارب رو پے کے ڈیویڈنڈ سیگردشی قرض کم کیا جائے گا،پیٹرولیم لیوی سے270ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ قطر سے ایل این جی کے اضافی کارگوزمخر کرنے سے 310ارب روپے،پاور سیکٹر کے ٹیک اینڈ پے سے 15ارب جبکہ ایل این جی کی مکمل لاگت وصولی سے 60ارب روپے گردشی قرض کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع کیمطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرض پرعائدمارک اپ کا معاملہ بھی سیٹل کیا جائے گا،ایل این جی کی مکمل لاگت وصول کرنے سے گیس کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں