ساہیوال (بیورو چیف) تھانہ کمیر کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 3600 گرام چرس برآمد۔ساہیوال پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کمیر کی حدود میں منشیات فروش ملزم محمد اسلم عرف قُبا کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 3600 گرام چرس برآمد کر لی۔ برآمد ہونے والی منشیات کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں۔ منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ضلع پولیس ساہیوال شہریوں سے بھی اپیل کرتی ہے کہ منشیات فروشی یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔




