فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صرافہ ایسوسی ایشن ریل بازار کے چیئرمین رانا عالم رضا’ سینئر نائب صدر رانا وسیم’ نائب صدر رانا آصف’ فاروق اعظم ‘ شان صابری اور ایسوسی ایشن کے دیگر FCCI کے ممبران نے انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ سینئر نائب صدر طارق قادری کے موجودگی میں نیشنل گروپ کے امیدوار میاں تنویر ریاض کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا’ اس بات کا اعلان انہوں نے ریل بازار میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ یہ تقریب میں نیشنل گروپ کے امیدوار میاں تنویر ریاض کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ سینئر نائب صدر طارق قادری اور نیشنل گروپ کے امیدوار میاں تنویر ریاض نے کہا کہ 22 تاریخ نیشنل گروپ کی فتح کا دن ہو گا’ انہوں نے صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے نیشنل گروپ کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کامیابی کے بعد چیمبر کے پلیٹ فارم پر آپ کے مسائل حل کروائیں گے’ اس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن ریل بازار کے چیئرمین رانا عالم رضا’ سینئر نائب صدر رانا وسیم’ نائب صدر رانا آصف’ فاروق اعظم اور شان صابری نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اپنے مسائل کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ ریل بازار میں زیادہ تر سونے کا کاروبار ہوتا ہے اور یہاں آنے والا کسٹمر اپنی جیب میں معقول پیسے لاتا ہے اس لئے وہ پیدل نہیں آ سکتا’ وہ یقینا کسی گاڑی یا موٹرسائیکل پر آئے گا مگر بدقسمتی سے گاڑی کا داخلہ بالکل ممنوع ہے جبکہ موٹرسائیکل کھڑی کرنے کیلئے پارکنگ نہیں ہے’ اگر ہمارا کسٹمر اپنی موٹرسائیکل دکان کے باہر کھڑی کرکے خریداری کرنے دکان کے اندر آتا ہے تو باہر سے ٹریفک اہلکار موٹرسائیکل اٹھا کر لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا کاروبار متاثر ہوتا ہے ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری آواز کو چیمبر کے پلیٹ فارم پر بلند کریں اور ضلعی انتظامیہ خاص طور پر ٹریفک پولیس کو پیغام دیں کہ پارکنگ کا مناسب انتظام کرے تاکہ ہمارے کسٹمرز تسلی سے خریداری کر سکیں۔




