PHAکا لاہور میں پھولدار درخت لگانے کا آغاز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور کو خوبصورت اور سموگ فری رکھنے کے عزم کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے شہر میں پھولدار درخت لگانے کا آغاز کردیا۔ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے مطابق زون 7کے علاقے لیک سٹی روڈ پر املتاس کے سینکڑوں نئے پودے لگائے گئے ہیں، جبکہ شجرکاری مہم کے دوران گل مور، جیکورنڈا، گل نشتر اور بدھا کے درخت بھی لگائے جائیں گے۔ایم ڈی پی ایچ اے کے مطابق شہر کے تمام زونز میں پھولدار درخت لگانے کے لیے دستیاب جگہوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ پھولدار درختوں کی شجرکاری کا مقصد بیک وقت لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں