ساہیوال کی جیل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ساہیوال(بیورو چیف) ساہیوال میں اربوں روپے لگنے کے باوجود جیل روڈ کھنڈر بن گئی کئی سالوں سے گھاس اور جوہڑ انتظامیہ خاموش ساہیوال کی جیل روڈ / ڈی پی ایس روڈ جو پولیس لائن اور جیل کے درمیان سے گزرتی ہے، مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے موقع کی تصاویر اور ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے کنارے کئی فٹ لمبی گھاس اور کانٹے دار جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑ بن چکے ہیں جن سے بدبو اور مچھر پیدا ہو رہے ہیں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور صفائی کا کوئی نظام نہیں شہریوں کا کہنا ہے کروڑوں کا بجٹ کہاں جاتا ہے؟ صرف وہ 2ـ4 سڑکیں صاف ہیں جہاں سے افسران گزرتے ہیں۔ باقی سارا ساہیوال ویران ہے شہریوں نے کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر ساہیوال، ایم ڈی ستھرا پنجاب، ڈی جی پی ایچ اے، سے فوری نوٹس لے کرتمام سڑکوں سے گھاس جھاڑیوں کی کٹائی گندے پانی کے جوہڑ ختم کرناسڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں