موثر رابطہ کاری سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا

اسلام آباد (بیوروچیف) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 135میگاواٹ تونسہ ہائیڈرو پاور منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی اخراجات کی ادائیگی کا دیرینہ معاملہ حل کر دیا گیا۔چائنا تھری گورجز ساتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے اسسٹنٹ سی ای او لیو یونگ گانگ نے معاملے کے حل میں ایس آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔تونسہ ہائیڈرو پاور منصوبے کا آغاز 2011میں 120میگاواٹ کی استعداد کیسا تھ کیا گیا بعد ازں اسے 135میگاواٹ منصوبے کے طور پر آگے بڑھایا گیا۔چینی کمپنی نے منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی مکمل کی، تاہم فیزیبلٹی اخراجات کی ادائیگی کا معاملہ طویل عرصے تک زیرِ التوا رہا۔ اسسٹنٹ سی ای او کے مطابق ایس آئی ایف سی کی بروقت کاوشوں اور وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مثر رابطہ کاری سے معاملے کو کامیابی سے حل کیا گیا۔اسسٹنٹ سی ای او کا کہنا ہے کہ معاملے کے حل سے پنجاب میں 135میگاواٹ تونسہ ہائیڈرو پاور منصوبے پر مزید پیش رفت کی راہ ہموار ہو گئی۔اسسٹنٹ سی ای او کے مطابق ایس آئی ایف سی کی بروقت معاونت اور مثر رابطہ کاری سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔اسسٹنٹ سی ای او کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے طویل عرصے سے زیرِ التوا جائز معاہداتی معاملات کے حل اور پاک چین اقتصادی شراکت داری کو تقویت ملی۔ایس آئی ایف سی کی مثر سہولت کاری سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور کاروباری ماحول مزید مستحکم ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں