اسلام آباد (بیوروچیف) کال سنٹرز کے ذریعے 172ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی اور منی لانڈرنگ کا انکشاف، 2سال بعد اسکینڈل دوبارہ زندہ، اہم سرکاری افسران کے بھی ملوث ہونے کا بھی امکان ،اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 9رکنی نئی جے آئی ٹی بنا دی، 2025 میں کال سینٹرز کے ذریعے جعل سازی کرنے والے کے نیٹ ورک کا پتہ چلا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جعل سازی سے حاصل 172 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، مختف بینکوں اور مائیکرو فنانس اکائونٹس کے ذریعے رقوم باہر بھجوائی گئی۔




