سونے کی کان کے تنازع پر فائرنگ جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی

کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ میں سونے کی کان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ،4 افراد زخمی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اتوار کو تھانہ گمبٹ کی حدود میں دربو کچ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مبینہ غیر قانونی گولڈ مائن کے معاملے پر سابق صوبائی وزیر امجد آفریدی اور قیصر گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں جانب سے 2، 2 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس پارٹی کے موقع پر پہنچتے ہی فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں