30ہزار رشوت لینے والا سکول ٹیچر اینٹی کرپشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرکل انسپکٹر اینٹی کرپشن رانا راشد نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر میٹرک کی سند بنوانے کیلئے 30ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گریڈ16 کے سکول ٹیچر زاہد اقبال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق شہری ارسلان افضل نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس نے فیصل آباد تعلیمی بورڈ میٹرک کی اچھے نمبروں کی سند حاصل کرنے کے لیے ایس ایس ای سکول ٹیچر زاہد اقبال سے رابطہ کیا تو اس نے 30ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا جس پر سرکل انسپکٹر اینٹی کرپشن رانا راشد محمود نے مجسٹریٹ ساجد محمود کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر سکول ٹیچر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں