اسلام آباد (سپورٹس نیوز) نیشنل انڈر 19 کپ (ون ڈی) 19 ستمبر سے شروع ہوگا،دونوں ٹورنامنٹس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی،ملک کے 16 کرکٹ ریجنز کی ٹیمیں ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی،چیمپئن شپ تین روزہ جبکہ کپ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹورنامنٹس میں تقریبا 400 نوجوان کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے،20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔




