فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ روزانہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ دوسری طرف 100روپے کاریلیف مڈل کلاس طبقے سے مزاق کے مترادف ہے۔ متوقع سمارٹ لاک ڈاون کی بجائے حکومتی اوربیوروکریسی کے اخراجا ت میں کمی کی جائے اوراس سے بچنے والے اربوں روپے سے مڈل کلاس کو سبسڈی دی جاسکتی ہے۔ جاری بیان میں انہوں وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت میں کم ازکم100 روپے لیٹرجبکہ لیوی میں50 فیصدکمی کی جائے-ڈیزل کی قیمت پٹرول سے دوگنازیادہ ہوچکی ہے غریب عوام کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا مشکل ہوچکاہے پٹرول میں 100 روپے کے ریلیف سے روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ممکن نہیں غریب عوام میں قوت خرید نہیں رہی ہرچیز ان کی پہنچ سے دورہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا استحکام معاشی استحکام کی بغیرممکن نہیں۔




