پاکستان سے امریکہ اسمگل کی گئی36نوادرات واپس مل گئیں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36نوادرات حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں۔امریکا اسمگل کی گئی 36نوادرات اب پاکستان لائی جائیں گی۔نیویارک کانٹی ڈسٹرکٹ کے اٹارنی آفس میں تقریب ہوئی جس میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔ ان نوادرات میں سے ایک یکشی کی Grey Schist Figure چوتھی صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے جبکہ 35 Terracotta Fertility Figures ہیں جو کہ 2700 سے 3000 قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ چرائی گئی نوادرات کی قانونی واپسی مستقبل کی نسلوں کو تہذیب سے آگاہی کا موقع دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں