جماعت اسلامی وفد کی وزراء سے ملاقات

اسلام آباد (بیورو چیف) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پیٹرول 100روپے فی لیٹر ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا متبادل نہیں ہوسکتا۔جماعت اسلامی کے وفد نے وفاقی وزراء علی پرویز ملک ، اعظم نذیر تارڑ، بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی جسم یں پٹرولیم سیکٹر اور ایندھن کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی ۔جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔ وزیر پٹرولیم نے کہاکہ حکومت نے حالیہ بحران کے دوران ملک بھر میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی نے حکومت کے فیول ریلیف اقدامات کا خیرمقدم کیا۔لیاقت بلوچ نے پٹرولیم لیوی میں کمی سمیت بنیادی مسائل کے مستقل حل پر زور دیا۔ ملاقات میں سات روزہ رولنگ ایوریج پر مبنی پٹرولیم قیمتوں کے نظام پر وفد کو بریفنگ دی گئی۔ وزیرپٹرولیم نے کہاکہ حکومت صارفین کے تحفظ اور ایندھن کی دستیابی کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، موٹر سائیکلوں، چنگچی ،رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں