فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی جھال خانوآنہ کے زیر اہتمام یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک روح پرورمحافل سجانے’ گھروں اور گلیوں کی بہترین سجاوٹ کرنے والوں اور مرکزی میلاد کمیٹی جھال خانوآنہ کے ممبران کے اعزاز میں حاجی رانا قمر شہزاد ٹیپو فریدی کی رہائش گاہ پر تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا’ تقریب میں مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد منیر احمد نورانی’ رانا عبد الحسیب ٹیپو’ ملک حاجی محمد اسلم’ حاجی عبد الطیف’ حاجی محمد تفسیر ‘ سر محمد اظہر بشیر ‘ملک سرفراز حسین ‘میاں عبدالحفیظ بٹالوی’ حافظ توقیر ‘حاجی عمران چشتی ‘حاجی شفیق ‘حاجی کامران چشتی ‘اسامہ احمد مدنی ‘محمد بن ریاض کے علاوہ عاشقان مصطفی ۖ نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد منیر احمد نورانی نے کہا کہ آقاۖ کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورۖ کا امتی بنا کر پیدا کیا ورنہ پچھلی امتوں کے انبیاء اکرم دعائیں کرتے رہے ہیں کہ یااللہ ہم سے ہماری نبوت واپس لے لو اور ہمیں اپنے آخری نبیۖ کے امتی بنا کر دو۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم حضورۖ کی آمد پر جی بھر پر خوشیاں منائیں کہ اسی میں ہماری نجات ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی رانا قمر شہزاد ٹیپو فریدی’ رانا عبد الحسیب ٹیپو’ ملک حاجی محمد اسلم’ حاجی عبد الطیف’ حاجی محمد تفسیر ‘ سر محمد اظہر بشیر و دیگر مقررین نی کہا کہ آقا علیہ السلام کا میلاد منانادنیا کی تمام خوشیوں سے افضل ہے’ حضورۖ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ‘ انہوںنے کہا کہ حضرت محمد مصطفیۖ کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے’ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسولۖ کو اپنانے میں ہے۔ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے’ خود کو اسوہ رسولۖ کے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ محفل کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔




