بڑھتی مہنگائی نے ہر طبقے کو بے بس کردیا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہاکہ موجودہ معاشی بحران اور برھتی ہوئی بے لگام مہنگائی نے ملک کے ہر طبقے کو بے بس کر دیا ہے کاروبار دن بدن تباہی کے دہا نے پر پہنچ رہے ہیں ہمارے حکمران معاشی ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں عوام اور تاجر برادری کدھر جائے اگر پٹرول کی قیمت عام آدمی کی قوت خرید، مہنگائی اور معاشی سرگرمی کو متاثر کرنے لگے تو حکومت کو اپنے شراکت داروں کے سامنے عوام پر پڑنے والے اس بوجھ کی حقیقی تصویر رکھنی چاہیے اور یہ بات وزیر اعظم کو خود کرنی چاہیے پٹرولیم لیوی اسی مقصد کیلئے سب سے اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بات کرنی چاہیے۔ صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ پاکستان نے مالیاتی پروگرام کے تحت کچھ اہداف پورے کرنے ہیں۔ معاہدے اپنی جگہ اہم ہیں، مالیاتی نظم و ضبط اپنی جگہ ضروری ہے، مگر غیر معمولی عالمی بحران میں غیر معمولی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔ یہ کمی پانچ یا دس روپے کی نہیں ہونی چاہئے۔ اگر ضرورت پڑے توچالیس، پچاس یا ساٹھ روپے فی لیٹر تک لیوی میں عارضی کمی پر غور ہونا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں