آسمانی بجلی گرنے سے2بہنیں ہلاک

مانسہرہ (نامہ نگار) وادی منور سیریاں کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے دوکمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں مکان کے ملبے تلے دب کردوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں