واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران کشیدگی کم ہونے کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔برطانوی خام تیل کی قیمت 92.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 86.85ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، قیمت 99 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کے امکانات کو کم قرار دینے کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی ہوئی، خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔




