حوثیوں کے 3میزائل تباہ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کے متعدد میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔ترجمان اتحادی فورسز کے مطابق ریاض کی جانب داغے گئے 2 میزائل، جنوبی علاقے کی طرف آنے والا 1 بیلسٹک میزائل اور مشرقی صوبے میں 1 ڈرون تباہ کر دیا گیا۔ترجمان اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ ریاض کی جانب داغے گئے 1 بیلسٹک اور 1 کروز میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔سعودی سول ڈیفنس نے ریاض کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کیا تھا، تاہم بعد ازاں خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے 1 اور بیلسٹک میزائل کو بھی روک کر تباہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل ابہا اور خمیس مشیط کے لیے بھی انتباہی الرٹس جاری کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں واپس لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں