ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا اداکار رنویر سنگھ کی فلم دھرندھر پر ردعمل آگیا ہے۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ آسک ایس آر کے سیشن کے دوران رنویر سنگھ کی کامیاب دو حصوں پر مشتمل فلم دھرندھر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔سیشن کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دھرندھر دیکھی ہے؟ جس پر بالی ووڈ کے کنگ نے جواب دیا کہ انہوں نے فلم کے دونوں حصے دیکھے ہیں۔شاہ رخ خان نے اس بڑی ہٹ فرنچائز کے پورے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم کے دونوں حصے بہت پسند آئے اور پوری ٹیم کا کام شاندار تھا۔یہ پہلا موقع ہے جب شاہ رخ خان نے اس فلم پر اپنا کھل کر ردعمل ظاہر کیا ہے جو ریلیز کے بعد سے ہی شائقین اور فلمی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔واضح رہے کہ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دھرندھر میں رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔




