ہانیہ عامر کو شوبز کے بعد باکسنگ میدان فتح کرنے کا جنون

کراچی (شوبز نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز کے بعد اب باکسنگ کا میدان فتح کرنے کا جنون پیدا ہوگیا ہے۔ نامور اداکارہ نے باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ ٹریننگ شروع کردی۔ ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ہانیہ عامر میں باکسنگ کا بیپناہ پوٹینشل ہے۔باکسنگ چیمپئن نے کہا کہ ہانیہ عامر باکسنگ سیکھ رہی ہیں، یہ ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامے کی شوٹ نہیں ہے۔ ہانیہ جلد باکسنگ میں ایکشن میں ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں