فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام انتخابات 2026-28 کارپوریٹ کلاس کی 8 نشستوں پر 9 امیدواروں میں مقابلہ’ پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری’ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 249 ووٹرز آج اپنا حق رائے استعمال کررہے ہیں۔ جس میں فیصل آباد اور گردونواح کے 59 ووٹرز فیصل آباد ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن (TAAP) کے آفس میں اپنا حق رائے استعمال کر رہے ہیں۔ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے نارتھ زون بزنس پینل کے 8 امیدوار عامر سعید میاں آف لاہور’ محمد شاہد آف فیصل آباد’ آغا طارق سراج آف لاہور’ شفقت علی آف لاہور’ ملک عبدالخالق آف لاہور’ عابد الدین آف خیبرپختونخواہ’ محمد طارق آف اسلام آباد اور عبید سلیم ملک آف ملتان امیدوار ہیں جبکہ ایک آزاد امیدوار حافظ محمد اقبال نوری آف گجرات میدان میں ہیں۔ آج 19 ستمبر کو ہونیوالی پولنگ میں فیصل آباد’ ملتان’ بہاولپور’ لودھراں’ ڈیرہ غازی خان’ بہاولنگر’ ٹوبہ ٹیک سنگھ’ اوکاڑہ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کر رہے ہیں۔ ووٹرز میں جوش وخروش دیدنی تھا اور ووٹرز اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن علی ثقلین شاہ اور ان کے معاونین محمد تجمل’ خالد محمود اور عبداﷲ شہزاد کی زیرنگرانی پُرامن اور شفاف پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن پاکستان بزنس پینل کے ایسوسی ایٹ کلاس کے چار امیدوار محمد طارق چوہدری آف کیپری انٹرنیشنل ٹریول فیصل آباد’ وجہیہ العباس’ چوہدری محمد انیس اقبال اور محمد فواد سہگل بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔ کارپوریٹ کلاس میں بھی بزنس پینل کی کامیابی یقینی ہے۔




