PTIکالانگ مارچ روکنے کی تیاریاں،شہر اقتدارکنٹینر سٹی میں تبدیل

اسلام آباد(عظیم صدیقی) شہر اقتدار اسلام آباد کنٹینر سٹی میں تبدیل، حساس ترین ریڈ زون سفارتی ایریاز میں داخلہ محدود کر دیا گیا، اب تک700کنٹینرز آ چکے ہیں، اگلے ہفتے وسط میں تعلیمی و سرکاری ادارے بند کرنے پر غور ہو رہا ہے، وزیر داخلہ کی طرف سے گولی کا جواب گولی سے دینے کے بعد صورتحال تشویشناک رخ اختیار کرتی جا رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے پولیس اور انتظامیہ کے سربراہیوں کو لانگ مارچ احکامات نہ ماننے کے بعد تحریک انصاف کے اقتدار والے صوبے KPKمیں مردان اور پشاور سے پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار پر اسرار طور پر لاپتہ ہیں، جہلم اٹک اسلام آباد، راولپنڈی ، بھکر ، میانوالی سے اب تک 250متحرک کارکنان گرفتار ہو چکے ہیں،KPKمیں اس بار سرکاری وسائل استعمال نہیں ہونگے۔ کنٹینرز پکڑ دھکڑ کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش خصوصا فروٹس، سبزیو ںکی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ کیونکہ ٹرانسپورٹرز نے پکڑ دھکڑ خوف کی وجہ سے ٹریلر چھپا دیئے ہیں، ٹرانسپورٹرز نے الزام لگایا ہے کہ 2022ء میں ہمیں ایک روپیہ بھی نہیں دیا پولیس نے حکومت سے22کروڑ وصول کیے ہیں، یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے دوائیں، سبزیوں اور کھانے پینے کی اشیاء والے کنٹینرز روک لیے گئے ہیں، جس میں کروڑوں کی اشیاء ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں