مسلح ڈاکوؤں نے ساہیوال میں ات مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال ( بیورو چیف)ڈاکو اسلحہ کے زور پر میڈلین ڈیلر، بیوہ خاتون، طالب علم اور بیو پاری سے59 لاکھ82 ہزار روپے کی نقدی، زیورا ت ، موٹر سائیکل اور تین موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو آئس کریم سپلائی کی گاڑی کے سیلز مین ڈرائیور اور بیو پاری سے چار لاکھ 42 ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل لوٹ کر لے گئے ۔ نوسر بازو ں نے بیوپاریوں سے 18 لاکھ روپے کی نقدی ہتھیا لی اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فتح شیر کالونی مین مارکیٹ میں شام سات بجے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر میڈیسن کمپنی کے ڈیلر سجاد احمد کے آفس سے28 لاکھ روپے کی نقدی، دومو بائل، دو گھڑیاں ہونے کی انگوٹھیاں مالیت 6 لاکھ 90 ہزا ر و پے لوٹ کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ ڈی بلاک فرید ٹاؤن میں عمران اقبال کی بیوہ بہن کے گھر چار ڈا کو گھس کر 22 لاکھ دو ہزار روپے کی نقدی، زیورات اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر چھین کر لے گئے۔ چک 111 سات آر میں دو ڈاکو محمد اسلم کے بیٹے حافظ زبیر طالب علم سے دس ہزار روپے نقدی گن پوائنٹ پر چھین کر لے گئے۔ چک 28 گیارہ ایل میں محمد عدنان سے دوڈا کو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی دولاکھ 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔چک 73 پانچ ایل کے قریب آئس کریم کی سپلائی کے لیے جانے والی گاڑی کے سیلز مین شہزاد خاں اور ڈرائیور صدی احمد کو گن پوائنٹ موٹر سائیکل دو نقاب پوشوں نے روک کر نقدی ایک لاکھ 92 ہزا ر و پے اور موبائل چھین کر لے گئے۔سائیں دی کھوئی بورے والا روڈ پر چک 35 بارہ ایل موڑ پر بیوپاری عبدالغفار سے تین ڈاکو پستول دکھا کر 70 ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل نمبر 5706 بی ایل آر مالیت دو لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل مالیت دس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک 120 نوایل کمیر میں محمد ممتاز بیو پاری بورے والا کو دو نوسر بازوں نے موٹر سائیکل سے گرنے پر اسے ہمدردی کے بہانے اٹھایا اور اس سے گلو گیر ہوتے ہوئے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ غلہ منڈی گرین ٹاؤن میں زمین اسد کا بیٹا سبحان اسد موٹر سائیکل پر مارکیٹ گیا تو اسکی موٹر سائیکل نمبر 13534 اے وائی ایف ہونڈا مالیت ایک لاکھ 60 ہزار روپے دونوسر باز دو ھو کہ سے تھیا کر لے گئے۔ چک 118 سات آر میں محمد اصغر دودھ فروش سے نوسر باز حبیب الرحمن نے 15 لاکھ روپے کی نقدی منافع کا جھانسہ دے کر ہتھیا لی اور فرار ہو گیا ملزم ایک بوگس صاف چیک گارنٹی کے بہانے غائب ہو گیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں