پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، جبکہ اگلے ماہ 250انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران کی تعیناتی کی جائے گی۔کم ریونیو والے شعبوں کی ٹیکس وصولیوں میں بہتری کیلئے افسران کو ٹاسک دیے جائیں گے۔اس حوالے سے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مثر اور شفاف بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی گئی۔معظم اقبال سپرا نے کہا کہ ڈویژنل سطح سے ضلعی سطح تک انفورسمنٹ اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی آر اے نے ہدایت کی کہ ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی کیخلاف موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں