مامو ں کانجن’ 2 حادثات لڑکی کا ہاتھ کٹنے سمیت5افراد زخمی

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میں دومختلف حادثات میں جوانسالہ لڑکی کا ہاتھ کٹنے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔نویدہ ٹوکہ مشین کی زد میں آکر ایک ہاتھ سے محروم ہو گئی .جبکہ تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان اور اسکی والدہ اور دیگر دو زخمی ہوگئی۔ تھانہ ماموں کانجن کے گائوں 507گ ب میں کاشتکار غلام باری کی جوانسالہ بیٹی نویدہ الیکٹرک ٹوکہ مشین پر پالتو جانوروں کیلئے چارہ بنارہی تھی کہ اچانک چارے کے ساتھ ہی اسکا ایک بازو مشین کے اندر چلا گیا جس کے نتیجہ میں اسکابایاں ہاتھ چارے کے ساتھ ہی کترا گیا ،مضروبہ کو پر مقامی نجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا دریں اثنا احسان چوک میں تیز رفتار مزدا ٹرک نے بستی جموں دلو تھانہ گڑھ کے رہائشی موٹر سائیکل احمد علی اور اسکی والدہ لالاں زوجہ خادم حسین کو ٹکر دے ماری جس سے دونوں ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے جبکہ کمسن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا حادثہ کے دوران یک اور موٹر سائیکل بھی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس پرسوار بھی دوافراد کو چوٹیں آئیں شدید احمد علی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم مزدا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے مزدا ٹرک اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیور اور مالک کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں