گوجرہ (نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے حویلی سے قیمتی بکریاں چوری کر لیں ۔تھانہ صدر گوجرہ کے چک 428ج ب کے احسن نے حویلی میں بکریاں باندھ رکھی تھیں کہ نامعلوم چور اس کی حویلی میں داخل ہو ئے اور اس کی چھ بکریاں چوری کر کے فرارہو گئے۔علاوہ ایںچک نمبر415ج ب کے ناصر ارشاد کے رقبہ پر لگے ٹیوب ویل سے نامعلوم چور 3لاکھ75 ہزارروپے کا سامان وغیرہ چوری کرکے فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو دے دی گئی ہے۔




