جب بیٹی ڈیڑھ سال کی تھی تو اسے چھین لیا گیا’ صباحت بخاری

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے بیٹی سے علیحدگی کی تکلیف دہ داستان بیان کردی ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ٹوٹا ہوا دل میں والدہ کا کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور بیٹی سے30سال تک علیحدگی کی داستان بیان کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب بیٹی ڈیڑھ سال کی تھی تو اسے چھین لیا گیا تھا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ پہلی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق ہوتے ہی سسرال والوں نے بیٹی ان سے چھین لی، انہوں نے قانونی چارہ جوئی بھی کی لیکن انہیں کبھی بچی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔صباحت بخاری نے بتایا کہ سسرال والے گھر تبدیل کر کے کہیں اور چلے گئے اور وہ اپنی بیٹی کو ڈھونڈ نہ سکیں۔اداکارہ کے مطابق ان کے سابقہ شوہر نے بیٹی کو یہ بتایا تھا کہ میرا انتقال ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں