فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ناظم اور چیئرمین انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) فیصل آباد محمد اشرف مغل’ مرزا محمد اکبر’ مرزا محمد اصغر کی ہمشیرہ اور مرزا آصف لیاقت کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحومہ نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ آج 21 ستمبر بروز سوموار نماز عصر کے بعد منصورآباد والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ان کی رہائشگاہ نگہبان پورہ بلاک بی گلی نمبر2 مغل چوک ٹاور روڈ پر ہے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔




