لاہور ہائیکورٹ بار کے صدارتی امیدوار کی جڑانوالہ آمد

جڑانوالہ (نامہ نگار)وکلا برادری جڑانوالہ کا بڑا فیصلہ،صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے امیدوار ارشد ملک اعوان کا جڑانوالہ آمد پر شاندار استقبال، مکمل حمایت اور ووٹ کا اعلان, جڑانوالہ میں وکلا کی قیادت ملک جاوید اقبال اعوان،تنویر اختر چوہدری ،خالد پرویز کھوکھر، رمضان خان نیازی چوہدری ارسلان صادق اور رائل گروپ آف لائرز جڑانوالہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار ارشد ملک اعوان کے اعزاز میں ایک وقار تقریب اور استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے دوران جڑانوالہ کے غیور اور باضمیر وکلا نے ارشد ملک اعوان کی پیشہ ورانہ خدمات، وکلا حقوق کی جدوجہد اور مضبوط قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں اپنی بغیر کسی شرط کے مکمل ووٹ اور سپورٹ کا پرجوش اعلان کیا۔اس موقع پر معزز مہمان ارشد ملک اعوان کو بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کا تفصیلی رانڈ بھی کروایا گیا،جہاں وکلا برادری نے ان کا گرمجوشی سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور نعرے بازی کے ساتھ شاندار استقبال کیا۔ارشد ملک اعوان نے وکلا برادری کی اس محبت،اعتماد اور یکجہتی پر تمام جڑانوالہ کے وکلا اور رائل گروپ آف لائرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اللہ تعالی ارشد ملک اعوان کو اس الیکشن میں عظیم الشان کامیابی عطا فرمائے اور وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کا جذبہ سلامت رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں