فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار موٹرسا ئیکل بجلی کے پول سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق’ دو خواتین زخمی جبکہ مشین کی زد میں آ کر محنت کش چل بسا’ ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کا 17سالہ نوجوان ریئس احمد’ دو خواتین رضیہ بی بی اور شہناز بی بی کو لے کر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب وہ جھنڈوالا صداقت مل کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پر قابو نہ رکھ سکا۔ موٹرسائیکل سڑک کنارے لگے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو ریئس احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا جبکہ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ فیڈمک انڈسٹریل ایریا ساہیانوالہ میں واقع سن فائبرز فیکٹری میں 32 سالہ محمد شہباز سکنہ بہاولنگر مشین پر کام کر رہا تھا کہ مشین کی لپیٹ میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا۔ دیگر ملازمین نے شہباز کو باہر نکالا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ تاہم ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔




