شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد کا رفیقی شہید ویلفیئر ہسپتال شورکوٹ چھاؤنی کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے ڈائیلسز یونٹ،تھیلیسیمیا یونٹ سمیت رفیقی ویلفیئر ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم عنقریب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں بھی ڈائیلسزیونٹ کے شعبہ کا آغاز کرنے جارہے ہیں تاکہ قرب وجوار کے ڈائیلسز کروانے والے مریضوں کو کسی دوسرے شہر علاج کیلئے نہ جانا پڑے اور یہ سہولت شورکوٹ کے شہریوں کیلئے از حد ضروری ہے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد نے رفیقی شہید ویلفیئر ہسپتال کی انتظامیہ کی کاوش کو سراہا۔




