فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے ایکشن لیتے ہوئے75 مائیکرون سے کم وزنی 27ہزار 900سے زائد پلاسٹک شاپر بیگ کے تین ٹرک قبضہ میں لے لئے۔غیر قانونی شاپر بیگ کے خلاف بڑی کارروائی ماڈل ٹائون بی بلاک میں کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول ڈاکٹر محمد طاہر عباس کی سربراہی میں انسپکٹر امجدعلی نے اطلاع ملنے پر انسپکٹر لاریب مریم اور فیلڈ اسسٹنٹس شاہ زمان،عون رضا،مریم غفار،فرح مشتاق کے ہمراہ شہر میں آنے والے75 مائیکرون سے کم وزن پلاسٹک بیگز ضبط کئے۔




