بڑھاپے میں انسان کے ساتھ ایک ساتھی ہونا چاہیے’ سنگیتا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی کا انکشاف کرتے ہوئے سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ گھریلو تشدد کے واقعات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ان دنوں سنگیتا آنے والی فلم مکھو کی ہدایت کاری کر رہی ہیں، جس میں صائمہ، معمر رانا، میرا اور لیلی اداکاری کر رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ آنے والے ڈرامے بھلے شاہ کی بھی ہدایت کاری کر رہی ہیں۔حال ہی میں ہدایت کارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں