دریشم’ دی کنکلوژن 2اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی مقبول ترین کرائم تھرلر فلم دریشم کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ فلم کے تیسرے اور آخری حصے دریشم: دی کنکلوژن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس نے ریلیز سے پہلے ہی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سسپنس سے بھری ایک عام والد کی کہانی جس کی فلم دیکھنے کی عادت نے اسے اپنے خاندان کی حفاظت میں مدد ملی۔ جب اس کی فیملی قتل جیسی ایک مصیبت میں پھنسی۔دریشم 3 میں بھی اجے دیوگن ایک بار پھر وجے سالگاںکر کے کردار میں ہیں لیکن اس مرتبہ ان کے لیے پولیس اور تفتیش سے اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنا پہے سے بہت زیادہ مشکل کام ہوگا۔فلم کی کہانی ایک مرتبہ پھر وجے کی اس کوشش کے گرد گھومتی ہے کہ وہ اپنے خاندان کو قانون کے شکنجے سے بچانے کے لیے اپنی ذہانت اور چالاکی کا استعمال کیسے کرتا ہے۔ تاہم اس بار تفتیش کا دائرہ مزید وسیع اور خطرہ پہلے سے کہیں بڑا دکھائی دے رہا ہے۔ٹریلز کی ریلز پر اجے دیوگن نے مداحوں کی بے تابی کو یہ بیان دیکر مزید بڑھادیا ہے کہ دریشم 3 کی کہانی موہن لال کی دریشم 3 سے بالکل مختلف ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں