ریاست کیخلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کوتوالی پولیس نے ریاست اور حکومت کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزم نورالعین کیخلاف 124A کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او ارسلان باری نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاست کے خلاف ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزم نورالعین کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں