ٹوبہ،لوڈررکشے اور ٹرالی میں تصادم،2افراد جاں بحق،6شدید زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) موچی والا روڈ گوجرہ کے قریب لوڈر رکشے اور ٹرالی میں تصادم’ 2افراد جاں بحق’ 6 شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق لوڈر رکشے اور ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں منظور بی بی اور شان جاں بحق ہو گئے جبکہ شمیم بی بی’ زرینہ’ کنیز بی بی’ شکرا’ رابعہ اور کامران شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں