فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان ‘ صدر چنیوٹ بازار ملک شاہد رسول’ صدر کارخانہ بازار میاں اختر محمود’ صدر گول ریل بازار عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا اعظم’جنرل سیکرٹری ریلوے روڈ آفتاب بٹ’ جنرل سیکرٹری پاک گول بازار میاں ابوبکر صدیق پومی کے ہمراہ گول بھوآنہ بازار کے نومنتخب صدر رانا فقیر حسین اور نومنتخب جنرل سیکرٹری حاجی مختار احمد کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے ان کے آفس گول بھوآنہ بازار پہنچے’ سپریم انجمن تاجران کے عہدیداروں نے نومنتخب صدر رانا فقیر حسین اور نومنتخب جنرل سیکرٹری حاجی مختار احمد کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ اس موقع پر میاں عبدالمنان’ ملک شاہد رسول’ میاں اختر محمود و دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس شاندار حکمت عملی سے آپ نے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی وہ یقینا قابل تحسین ہے’ آپ کے سیاسی مخالفین نے اپنی جیت کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا مگر شکست سے نہ بچ سکے’ انہوں نے شکست خوردہ ٹولے سے کہا کہ سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں اور آئندہ انتخاب کی تیاری کریں’ الیکشن کمیشن کے معزز اراکین نے جو فیصلہ لکھا ہے اس پر ہی من و عن عمل ہوگا اور اگر کسی نے بازار میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تاجروں کے وسیع تر مفاد میں ضروری فیصلے کئے جائیں گے اور راست قدم اٹھایا جائے گا’ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب صدر رانا فقیر حسین اور نومنتخب جنرل سیکرٹری حاجی مختار احمد اپنی کامیابی کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ یہ عہد بھی کریں گے کہ ہم نے پہلے سے بڑھ کر گول بھوآنہ بازار کے دکانداروں کی خدمت کرنی ہے’ اس موقع پر گول بھوآنہ بازار کے نومنتخب نومنتخب صدر رانا فقیر حسین اور نومنتخب جنرل سیکرٹری حاجی مختار احمد نے سپریم انجمن تاجران کے وفد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری اس جیت میں اللہ تعالیٰ کا کرم و فضل شامل ہے’ نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے گول بھوآنہ بازار کے غیور دکانداروں کو کبھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے کسی دبائو میں آئے بغیر حق اور سچ کا ساتھ دیا اور ہمیں کامیاب کروایا’ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہماری ٹیم پہلے سے بھی بڑھ کر گول بھوآنہ بازار کے تاجروں کی خدمت کرے گی اور جن لوگوں نے اس مرتبہ ہمیں ووٹ نہیں دیا ہمارے حسن سلوک کے متاثر ہو کر آئندہ ہمیں ہی ووٹ دے کر کامیاب کروائے گی۔




