حالات کا ستایا شخص گلے میں رسہ ڈال کردرخت سے جھول گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے شخص نے گلے میں رسہ ڈال کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ گڑھ کے علاقہ 622 گ ب کا رہائشی50سالہ نور احمد ولد سرور گھریلو ومعاشی حالات سے پریشان تھا، گزشتہ شب بھی گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تو اس نے ڈیرہ پر آ کر گلے میں رسہ ڈال کر درخت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ صبح لواحقین نے ڈیرہ پر جا کر دیکھا تو اس کی نعش درخت سے لٹک رہی تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں