فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد نے رقم کے لین دین پر دوست کو قتل کرنیوالا قاتل گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق غلام محمدآباد کی رہائشی رخسانہ کوثر نے بتایا کہ 17ستمبر کو اس کا بھائی آصف علی بیس لائن کے قریب جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان وسیم’ شان وغیرہ نے روک لیا اور رقم کے لین دین پر تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر دیا تھا، جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد یوسف شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاتل وسیم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی او تنویر حسین نے قاتل کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔




