انتخابی مہم میں شیخ اعجاز احمد کی شرکت نے ملک منیر اقبال کی کامیابی یقینی بنا دی

بہاولپور(نامہ نگار) ملک اقبال چنڑ MNAو سابق صوبائی وزیر پنجاب کے فرزند ملک منیر اقبال جو کہ اپنے والد کی وفات کے بعد بہاولپور کے حلقہ NA-168میں ہونے وا لے ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں انکی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے سابق ایم پی اے و صدر مسلم لیگ (ن ) فیصل آباد شیخ اعجاز احمدایڈووکیٹ بھی اس انتخابی مہم کا حصہ ہیں اور انکی شعلہ بیانی اور تقاریر نے اہل بہاولپور کو انکا دیوانہ بنا دیا ہے وہ ایک دن میں 10/10جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں اور اپنے مرحوم دوست ملک اقبال چنڑ کے بیٹے کی مہم میں زور و شور اور پوری توانائیوں سے شریک ہیں۔ یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بھی مرحوم ملک اقبال چنڑ کے چھوٹے صاحبزادے ہیں اور وہ بہاولپور میں بہت ہر دلعزیز جانے جاتے ہیں وہ بھی جگہ جگہ جلسوں اور کارنر میٹنگز میں متحرک نظر آتے ہیں شیخ اعجاز احمد پچھلے تین دن سے اپنے مخصوص انداز سے اپنی شاندار تقاریر سے بہاولپور کے اس انتخابی معرکہ میں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق ملک منیر چنڑ یہ ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں