کمالیہ(نامہ نگار)سابق چیئرمین بلدیہ کمالیہ رائے ضیا اللہ کے بھائی رائے رضا اللہ کی وفات پر ایم پی اے رجانہ کرنل ایوب خان گادھی کے بھائی مقصود احمد خان گادھی، میاں اورنگزیب، رانا مظفر علی فاروقی اور دیگر دوست احباب نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور افسوس کیا۔اس موقع پر شرکا نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔




